الف مقصورہ - کراچی کے ایک شہری کے ذاتی خیالات
Friday, February 18, 2005
  حضرت مولٰینا شاہ محمد اسماعیل شہید دہلوی رحمہ اللہ تعالٰی کے ہاتھوں ایک ہیجڑے کی توبہ

شاہ اسماعیل نے اپنے وعظوں کو محراب و‌منبر ہی تک محدود نہ رکھا بلکہ وہ گلی کوچوں، میلوں ٹھیلوں اور بازاروں میں پہنچ جاتے، وہاں لوگوں کو پند و‌نصیحت کرتے۔ جامع مسجد کی سیڑھیاں جہاں روزانہ بازار لگتا تھا وہاں اچھا خاصا ہجوم تھا۔ یہ سیڑھیاں تو مرکزی دار الارشاد کی حیثیت اختیار کر‌گئی تھیں، اسی دار الارشاد کا ایک واقعہ ہے کہ شاہ اسماعیل انہی سیڑھیوں پر کھڑے وعظ کر‌رہے تھے کہ ایک ہیجڑے کا ادھر سے گزر ہوا۔ وہ وعظ سننے کے لۓ رک گیا۔ اس کے ہاتھوں میں مہندی لگی تھی، بانہوں میں چوڑیاں، پاؤں میں جھاجھن اور سرخ جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔ شاہ اسماعیل نے جب اسے دیکھا تو اسے خطاب کرتے ہوۓ وعظ شروع کر‌دیا۔ اس ہیجڑے کا یہ عالم ہوا کہ اس نے وہیں کھڑے کھڑے چوڑیاں توڑ ڈالیں، زیور اتار پھینکے اور ہاتھوں سے مہندی کی لالی مٹانے کے لۓ اس زور سے سیڑھیوں پر ہاتھ رگڑے کہ ہاتھوں سے خون بہنے لگا۔ جب وعظ ختم ہوا تو توبہ کی اور شاہ اسماعیل کے حلقے میں شامل ہو‌گیا۔ یہی ہیجڑا جہاد میں شاہ اسماعیل کے ہمراہ گیا اور شہید ہوا۔


- بحوالہ گلہاۓ رنگارنگ - مولوی ثناء اللہ شجاع آبادی حفظہ اللہ

 
Wednesday, February 16, 2005
  تمام مسلمان بھائی بہنوں کو ١٤٢٦‌هـ مبارک

اللہ سبحانہ و‌تعالٰی ہم سب کو اس سال کی خیر ‌و‌بھلائی میں بھرپور حصہ عطا فرمائیں اور اس کے شر سے ہمیں محفوظ فرمائیں۔ اللهم آمین

 
کراچی، سندھ، پاکستان، بر‌ِصغیر ہند، ایشیاء، کرۀ ارض، نظام شمسی، کائنات……………

Name: الف مقصورہ
Location: Pakistan
ARCHIVES
06/13/2004 - 06/20/2004 / 06/20/2004 - 06/27/2004 / 06/27/2004 - 07/04/2004 / 07/11/2004 - 07/18/2004 / 11/07/2004 - 11/14/2004 / 11/21/2004 - 11/28/2004 / 12/05/2004 - 12/12/2004 / 12/12/2004 - 12/19/2004 / 02/13/2005 - 02/20/2005 / 02/20/2005 - 02/27/2005 / 03/20/2005 - 03/27/2005 / 03/27/2005 - 04/03/2005 / 04/03/2005 - 04/10/2005 / 07/24/2005 - 07/31/2005 /


Syndicate

Powered by Blogger