الف مقصورہ - کراچی کے ایک شہری کے ذاتی خیالات
Saturday, June 19, 2004
  شہادت نیک محمد رحمۃ اللہ علیہ - تفصیلات

بذریعہ روزنامہ اسلام (اردو)

کمانڈر نیک محمد میزائل حملے میں جاں بحق - شہادتیں امریکی حملے سے ہوئیں، قبائلی عمائدین

جنوبی وزیرستان و‌راولپنڈی……… حکومت کو مطلوب معروف قبائلی اور جہادی کمانڈر نیک محمد وانا کے نواحی علاقے ڈوگ میں میزائل حملے میں پانچ ساتھیوں سمیت شہید ہوگۓ۔ نیک محمد مقامی قبائلی شیرزمان کے گھر رات بسر کرنے کیلۓ آۓ تھے اور شہادت کے وقت سیٹلائٹ فون پر بات کر‌رہے تھے۔ میزائل حملے میں قبائلی میزبان کے دو بیٹے عظمت اور زمان کے علاوہ نیک محمد کے تین ساتھی شاہ رخ خان اور مارس خان بھی شہید ہوۓ۔ وانا سے اسلام رپورٹنگ ٹیم کے مطابق میزائل حملہ جمعہ کی شب دس بجے کیا گیا جس میں مطلوب کمانڈر زخمی ہوۓ جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ شہید ہوگۓ۔ نیک محمد کی عمر صرف ستائیس سال تھی۔

بعد ازاں نیک محمد کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں "کلوشہ" لے جایا گیا جہاں پچیس ہزار سے زائد قبائلیوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید کے جسم اور چہرے پر زخموں کے نشان تھے اور لہو رس رہا تھا۔ جنازے کے شرکاء انتہائی غم و‌اداسی کی کیفیت میں تھے اور جم غفیر پر سکتے کی کیفیت تھی۔ کئی قبائلی پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھے۔ نماز جنازہ مولوی جان محمد نے پڑھائی، بعد ازاں شہید کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

کمانڈر نیک محمد کی کمین گاہ پر میزائل حملے سے قبل فضا میں ایک جاسوسی طیارے نے پرواز کی جس میں سے سفید روشنی کی لہر نکلی جس کے ٹھیک دو منٹ بعد میزائل فائر ہوا جو نیک محمد کے میزبان کے گھر پر جا‌لگا۔ میزائل کی لمبائی تین فٹ اور موٹائی چھ انچ ہے۔ دریں اثناء ڈوگ میں پارگل خیل وزیر قبائل کے عمائدین نے الزام لگایا ہے کہ نیک محمد اور ان کے ساتھی امریکی میزائل حملے میں شہید ہوۓ۔ سدا نیوز کے مطابق ایک بین الاقوامی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوۓ قبائلی رہنماؤں نے کہا کہ اس قسم کا میزائل کبھی پہلے نہیں داغا گیا اور یہ واقعہ دل کو ہلا دینے والا ہے۔

شہادت نیک محمد پر آرمی کی پریس رلیز

آئی ایس پی آر نے گزشتہ رات وانا میں ہونے والے میزائل حملے میں غیر ملکی عسکریت پسندوں کو پناہ دینے والے حکومت کو انتہائی مطلوب نیک محمد کی موت کی باضابطہ طور پر تصدیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے جمعہ کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں شر‌پسند عناصر کی خفیہ پناہ گاہوں کے خلاف پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران اسی طرح کے ایک خفیہ ٹھکانے میں نیک محمد اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کا علم ہوا جس کو سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا جس میں نیک محمد مارا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ غیر ملکی عناصر سرنڈر کرنے کے لۓ حکومت کی جانب سے دی گئی ایمنسٹی کی پیشکش کا فائدہ اٹھائیں۔

 
Comments: Post a Comment

<< Home
کراچی، سندھ، پاکستان، بر‌ِصغیر ہند، ایشیاء، کرۀ ارض، نظام شمسی، کائنات……………

Name: الف مقصورہ
Location: Pakistan
ARCHIVES
06/13/2004 - 06/20/2004 / 06/20/2004 - 06/27/2004 / 06/27/2004 - 07/04/2004 / 07/11/2004 - 07/18/2004 / 11/07/2004 - 11/14/2004 / 11/21/2004 - 11/28/2004 / 12/05/2004 - 12/12/2004 / 12/12/2004 - 12/19/2004 / 02/13/2005 - 02/20/2005 / 02/20/2005 - 02/27/2005 / 03/20/2005 - 03/27/2005 / 03/27/2005 - 04/03/2005 / 04/03/2005 - 04/10/2005 / 07/24/2005 - 07/31/2005 /


Syndicate

Powered by Blogger